پیارے نوریو !
زبانی جمع خرچ بہت ہو گیا ، بلند و بانگ دعوے بھی بہت ہو گئے ، باتوں سے پیٹ بھرنا بھی بہت ہو گیا ۔
اب وقت ہے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر کچھ کر دکھانے کا ۔ شیخ صاحب چاہتے ہیں ہم ایک نوری کمیونٹی بنائیں اور وہاں بے تکلفی کے ساتھ باتیں بھی کریں ، سوال جواب بھی کریں اور جو ٹاسک دیے جائیں وہ پورے بھی کریں ۔
فیس بک ایک انٹرٹینمنٹ اور نوٹیفکیشن کی جگہ ہے ۔ یہاں سنجیدگی کا کوئی کام نہیں یہاں ہر تختہ صرف دوستی کا ہے اسی لیے یہاں سب ایک دوسرے کو برابر گردانتے ہیں اور کسی بات کی کوئی ویلیو نہیں دیتے ۔ استاد شاگرد بھی فیس بک پر دوست ہی ہیں ۔
ہمیں ضرورت ہے ایسے سنجیدہ پلیٹ فارم کی جہاں رہتی دنیا تک لوگ اس سے فیضیاب بھی ہوسکیں اور ہم بھی اس نہر فیض کے غوطے لگائیں ۔
تو دوستو یہ عہد کرتے ہیں کہ اب سے ہم صرف باتیں نہیں کریں گے بلکہ عملی میدان میں لازمی قدم بڑھائیں گے۔
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
سید وجاہت علی نقشبندی